ابنا: عراق میں ہونے والےخودکش حملے اور بم دھماکوں میں تکفیری گروہ ملوث ہیں۔عراق کی مخلوط حکومت میں شامل عدنان سراج نے العالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں ہونے والےخودکش حملوں اور بم دھماکوں میں تکفیری گروہ اور بعثی عناصر ملوث ہیں۔واضح رہے کہ عراق میں ان دنوں خودکش حملے اور بم دھماکوں میں کافی اضافہ ہوا ہے اور کل بھی اس ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے خودکش حملے اور بم دھماکوں میں38افراد جاں بحق اور131زخمی ہوئے تھے جن میں سے کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔رمضان المبارک کے با برکت مہینے کے آغاز سے آج تک عراق میں 400سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 440818
عراق میں ہونے والےخودکش حملے اور بم دھماکوں میں تکفیری گروہ ملوث ہیں۔