13 جولائی 2013 - 19:30

آل سعود کی حکومت سیاسی رہنماوں پر دباؤ ڈالنے کےلئے ان کے رشتہ داروں کو گرفتار کرکے جیلوں میں بھر رہی ہے۔

ابنا: آل سعود کے کارندے سیاسی قیدیوں کے رشتہ داروں اور ان قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کرنے والوں کے رشتہ داروں کو دباؤ ڈالنے کے لئے پکڑ کر قید کررہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق آل سعود کے کارندے سیاسی قیدیوں کے رشتہ داروں کو اغوا کرنے کےبعد ان سے حلف نامے پر زور زبردستی دستخط لیتے ہیں۔ حلف نامے میں لکھا ہوتا ہےکہ دستخط کرنے والا کبھی بھی سیاسی قیدیوں کی رہائي کے بارے میں مظاہرہ نہیں کرے گا اور نہ ہی اس بات کا مطالبہ کرے گا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں سیاسی قیدیوں کے رشتہ داروں نے اپنے گھروں پر ایسے بینر لگارکھے ہیں جن پر سیاسی قیدیوں کی رہائي کے مطالبے درج ہیں۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ آل سعود کی حکومت اسلامی بیداری کی لہر سے نہیں بچ سکتی۔ سعودی عرب میں ملک کے ہرحصے میں بے چینی پائي جاتی ہے اور عوام مذہبی، سیاسی، اقتصادی اور سماجی اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں۔

.......

/169