ابنا: ہندوستان کے شہرآگرہ میں ممکنہ حملے کے پیش نظر تاج محل کی سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ آگرہ میں واقع اس تاریخی مقام کے اطراف سکیورٹی تعینات کردی گئی ہے جبکہ یہاں آنے والے ہر فرد کی جامع تلاشی لی جارہی ہے ، تاج محل کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ بہار میں بدھوں کے مذہبی مقام بدھ گایا پر بم دھماکوں کے بعد کیا گیا، حکام کے مطابق حفاظت یقینی بنانے کیلیے مختلف ادارے مل کر حکمت عملی بنارہے ہیں۔......./169
12 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 440195

ہندوستان کے شہرآگرہ میں ممکنہ حملے کے پیش نظر تاج محل کی سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔