12 جولائی 2013 - 19:30
پاکستان: مختلف شہروں میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو شدید مشکلات

رمضان المبارک سے قبل حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ سحری، افطاری اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی اور دیگر اوقات میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے گا لیکن تمام تر وعدوں کے باوجود سندھ کے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے

ابنا: شہریوں کو سحری ، افطار اور تراویح کے اوقات میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں کا احتجاج، تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ماہ رمضان کی آمد پر بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کے بجائے بڑھا دیا گیا ہے سحری، تراویح اور افطاری کے اوقات میں بھی بعض علاقوں میں بجلی بند کردی گئی تھی جس کے باعث روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بجلی کی بار بار ٹریپنگ کی وجہ سے روزہ دار نیند پوری نہ کرسکے جیکب آباد کی بخاری فیڈراور سٹی 2فیڈر کی لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں سحری ، افطاری کا خیال نہیں رکھا گیا ہے گیس کی لوڈ شیڈنگ بھی بدستور جاری ہے سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث لوگ لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں شہریوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے اوقات بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ سیپکو کے ایس ڈی او Iجیکب آباد عبدالنبی شیخ نے جیکب آباد میں دو کنکشن والے صارفین کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔ سجاول میں سحری اور افطاری کے وقت لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں کا سخت احتجاج عطاء اللہ میمن، مولوی اشرف ، آصف قاسمی کی قیادت میں شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حیسکو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا کوئی بھی شیڈول نہیں علاوہ ازیں رمضان کے مہینے میں بھی افطاری سحری اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی آنکھ مچولی سے عبادات میں خلل پڑرہا ہے اور حیسکو عملدار کسی کی سننے کو بھی تیار نہیں انہو ں نے اعلیٰ حکام سے لوڈشیڈنگ کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ گڑھی یٰسین شہر میں سوئی گیس کا پریشر کم ہونے اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ حکومت پاکستان نے رمضان شریف سے قبل عوام سے وعدہ کیا تھا بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی واقع ہوگی اور خصوصی طورپر نماز اور سحری افطاری کے تراویح کے اوقات کو مدنظر رکھا جائیگا تاکہ روزہ داروں کو کوئی تکلیف نہ ہو تاہم واپڈا حکام نے وعدے کے مطابق بجلی کی سپلائی کو یقینی بنایا ہے ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ گھریلو صارفین کو شکایت ہے کہ سحری کے وقت اور افطاری کے وقت خاص طورپر یا تو لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے یا پھر پریشر کم کردیا جاتا ہے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذمہ دار افسران کو بھی رمضان المبارک کا احترام کرتے ہوئے سحری اور افطاری کے ایک یا ڈیڑھ گھنٹہ قبل سوئی گیس کی سپلائی کو یقینی بنائیں تاکہ روزہ داروں کی نیک تمناؤں اور دعاؤں کے طالب ہوسکیں۔ ہنگورجہ رسول آباد بچل بھنبھرو اور گردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری سحری کے اوقات میں بجلی غائب روزہ داروں کو تیاری اور کھانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ 12 سے 15 گھنٹے تک جاری ہے عوامی حلقوں نے رمضان شریف میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے۔ خیرپورناتھن شاہ رمضان کے بابرکت مہینے کے شروع ہونے کے بعد بھی سیپکو کی جانب سے15گھنٹہ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکومت کی جانب سے سحری اور افطاری کے دوران بجلی بند نہ کرنے کے واضح اعلان کے باوجود یکم رمضان کو افطاری اور سحری کے دوران بجلی بند رہی جس کی وجہ سے روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔سوبھوڈیرو… واپڈا اور سوئی گیس کی 12 سے 18 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ماہ رمضان المبارک میں ریکارڈ قائم کر دیا۔ ہزاروں عوام نے لکڑیاں جلا کر سحری کی اور شدید گرمی میں موم بتیاں جلا کر دوسرا اور پہلا روزہ رکھا۔ آج بعد نماز جمعہ درجنوں کی تعداد میں شہریوں نے ایک ریلی مسجد امام جعفر صادق سے نکالی۔ ہالا… حکومتی اعلانات اور دعوؤں کے باوجود ہالا نیو سعید آباد میں رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی بجلی کا بحران بے قابو ہو گیا۔ سحر و افطار اور تراویح کے ساتھ نماز جمعہ بھی سخت گرمی اور لوڈ شیڈنگ کی بھینٹ چڑھ گئی۔ ماہ صیام کے آغاز کے ساتھ ہی حیسکو ہالا اور نیو سعید آباد کی جانب بجلی کی فراہمی نہ صرف روزہ داروں کیلئے مشکلات کا سبب بن گئی بلکہ لوڈ شیڈنگ کے علاوہ بحال ہونے والی وولٹیج کی کمی بیشی کے جھٹکوں کے ساتھ لاکھوں روپے مالیت فریج، ایئرکنڈیشنڈ، ٹی وی، برقی موٹریں اور دیگر الیکٹرانک سامان کے جلنے کا سبب بن گئی ہے۔ رمضان المبارک میں روایتی لوڈ شیڈنگ سے زائد بجلی کی بندش روزہ داروں کیلئے عذاب بن گئی ہے۔ میر پور ماتھیلو… گیس کی بندش اور سیپکو کی علاقہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے رہی سہی کسر پوری کر کے روزہ داروں کو مزید مشکلات میں ڈال دیا۔ شہر میں متعدد بجلی کے ٹرانسفارمر جلے ہوئے جنہیں کئی روز گزر گئے ہیں جس کی وجہ سے مسلسل بجلی کی بندش سے علاقہ مکین بے حال سیپکو کا عملہ خاموش تماشائی بن گیا۔

.....

/169