ابنا: شہریوں کو مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق: ہنگورجہ شہر میں رمضان آرڈیننس کی سرعام خلاف ورزی جاری ہیں ہوٹلیں کھلی ہیں وی سی آر ڈش کا سسٹم پہلے سے بھی تیز ہوگیا ہے جبکہ شہر میں اشیائے خوردونوش کے ریٹس میں زبردست اضافے کی وجہ عوام اور روزہ دار سخت پریشان ہیں عوامی حلقوں نے رمضان آرڈیننس پر عمل کرانے کا مطالبہ کیا ہے خیرپورناتھن شاہ دکانداروں نے ماہ رمضان کے بابرکت مہینے کے شروع ہوتے ہی روزمرہ کی اشیائے صرف کی قیمتیں آسمان تک پہنچا دی ہیں اور تقریباً 50 فیصد اضافہ کردیا ہے علاوہ ازیں گوشت، مچھلی اور دیگر کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے غریب اور کم آمدنی والے افراد سخت پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں دوسری جانب متعلقہ انتظامیہ نیند میں سوئی ہوئی ہے۔جیکب آباد رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر دکانداروں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے فروٹ، سبزی ، آٹا، گھی ، چاول، چینی، گوشت ، مرغی، مچھلی ، آم اور دیگر روزمرہ کی استعمال ہونے والی اشیاء کو دکانداروں نے مہنگا کردیا اس من مانی مہنگائی پر قابو پانے کے لئے مختارکاروں اور ایس ڈی ایم نے کوئی اقدام نہیں کیا اور نہ ہی دکانوں پر چھاپے مارے جس کے باعث دکانداروں نے تمام اشیاء کو مارکیٹ کمیٹی کی ریٹ لسٹ سے زیادہ قیمتوں میں فروخت کررہے ہیں دکانداروں اور ریڑھی والوں نے ریٹ لسٹ آویزاں نہیں کیں اس سلسلے میں دکانداروں سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ کمیٹی والوں نے ریٹ لسٹ فراہم نہیں کی سٹھارجہ اسسٹنٹ کمشنر ایس ڈی ایم انور علی میمن نے سٹھارجہ شاہی بازار کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے دکانداروں سے اشیائے روزمرہ کی قیمتیں معلوم کیں اور کئی سبزی فروشوں سے ریٹ لسٹ نہ ہونے پر جرمانہ وصول کیا۔ تلہار ماہ رمضان المبارک کے پہلے عشرہ میں ہی سبزی اور فروٹ کی دکانوں اور ریڑھوں میں روزانہ شہریوں کی بڑی تعداد خریداری کررہی ہے سبزیوں اور فروٹ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باوجود لوگ افطاری کے لئے فروٹ و دیگر روزمرہ کی اشیاء خریدنے میں جوش و خروش دکھا رہے ہیں شہریوں کے مطابق فروٹ انتہائی مہنگا ہوگیا ہے کہ انکی قوت خرید سے باہر ہوگیا ہے لیکن افطاری میں بچوں اور اہل خانہ کے لئے قرضے لیکر بھی خریدنا پڑتا ہے۔ اس سلسلے میں دوسری رمضان تک بھی سبزی فروٹ و دیگر اشیائے خوردونوش کی دکانوں پر کہیں بھی پرائس لسٹ آویزاں نظر نہی آئی ہے حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کو مجسٹریٹ کے اختیارات مل جانے کے باوجود تلہار اور گردونواح میں قیمتوں کو چیک کرکے مستحکم رکھنے کیلئے کوئی اقدامات دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔کوٹری… ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ فروٹ، گوشت اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، دودھ، دہی اور اجناس کی قیمتیں بھی بڑھادی گئیں۔ عوام گراں فروشوں کے ہاتھوں مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں۔ اشیائے خورد و نوش کو مہنگے داموں فروخت کئے جانے پر ضلعی انتظامیہ کی گرفت نہ ہونے کے برابر ہے۔ بعض اشیاء پر گراں فروشوں نے 100فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو کے دعوے ہینڈ آؤٹ جاری کرنے تک محدود رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں اشیائے خورد و نوش کی فروخت من مانے طریقے سے کی جا رہی ہے۔ شہریوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور گراں فروشوں کی جانب سے رمضان المبارک میں از خود قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار ضلعی انتظامیہ کو ٹھہرایا ہے جنہوں نے گراں فروشی کو روکنے کیلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔ میر پور خاص… ماہ رمضان المبارک کے دوسرے روز بھی مہنگائی کا جن قابو میں نہیں آسکا، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے غریب عوام کو رمضان المبارک کی نعمتوں سے محروم کر کے رکھ دیا ہے۔ جمعہ کو کیلے، خربوزے، آم، چیکو، تربوز، کھجور، آلو بخارے، انگور کے علاوہ سبزیوں کے نرخ میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔ جبکہ دیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔ مہنگائی کی روک تھام کرنے میں مارکیٹ کمیٹی تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ نصر پور… پالی جانی اسٹیشن اور قرب و جوار میں روز مرہ استعمال کی اشیاء کے دام میں اضافہ کے سبب غریب و مزدور طبقہ پریشان حال ہو گیا ہے۔ جبکہ علاقے میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی آمد پر مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے اور خورد و نوش اور مشروبات کی خرید غریب و مزدور طبقہ کی طاقت سے دور ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام سخت پریشان ہے۔ جبکہ روزمرہ استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ پر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ عوام نے ڈی سی مٹیاری سے ایکشن اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ میر پور ماتھیلو… ماہ رمضان میں روزمرہ کی خورد و نوش کی اشیاء مہنگے داموں بکنے لگیں۔ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔ نرخوں کی فہرست آویزاں نہیں، میوہ جات سبزیوں اور دیگر اشیاء کے دام آسمان سے باتیں کرنے لگے عام لوگ مہنگائی کی وجہ سے پریشان۔
.......
/169