12 جولائی 2013 - 19:30
فرانس ٹرین حادثہ، صدر کی جانب سے تحقیقات کا حکم ہے

فرانس کے صدرفرانسوا اولانڈ اوراس ملک کے وزیراعظم ژان مارک ارو نے ٹرین حادثے کی جگہ کا معائنہ کر کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ فرانس میں ٹرین پٹری سے اترجانے سے 6 افراد ہلاک اور 22زخمی ہو گئے۔

ابنا: کل رات پیرس سے لیموجس جانے والی ٹرین کی چھ بوگیاں پٹری سےاترگئیں جس کیوجہ سے 6 افراد ہلاک اور22 سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے آٹھ کی حالت تشویش ناک ہے۔ فرانس کی تاریخ میں 25 سال کے دوران یہ اپنی نوعیت کا بد ترین حادثہ قراردیا گیا ہے۔

.....

/169