ابنا: امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکہ نے مصر کےمعزول صدر محمد مرسی کی رہائی کا مطالبہ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مصر میں امریکی سفیر نے عبوری صدر عدلی منصور سے ملاقات کی جس میں مصر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی ترجمان کے مطابق امریکی سفیر نے ملاقات میں عبوری صدر سے معزول صدر محمد مرسی کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ امریکہ نے اس سے قبل مرسی کی معزولی میں اہم کردار ادا کیا تھا امریکہ کے اتحاد عرب ممالک سعودی عرب اور امارات نے عبوری حکومت کو مبارکباد کے پیغمات ارسال کئے اور مرسی کی برطرفی پر سکون کا سانس لیا ، کیونکہ سعودی عرب اور امارات اخوان المسلمین کے خلاف ہیں۔
.....
/169