11 جولائی 2013 - 19:30
پرویز مشرف لال مسجد کیس کے سلسلے میں ہائی کورٹ میں طلب

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے مسائل دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں اور آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کے خلاف لال مسجد کیس میں بھی مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ابنا: پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے مسائل دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں اور آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کے خلاف لال مسجد کیس میں بھی مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کور ٹ کے جسٹس انورالحق قریشی نےعبدالرشید غازی کے بیٹے ہارون رشید کی درخواست پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس، مقدمے کے مدعی کا بیان ریکارڈ کرے اوراگر اس بیان کی روشنی میں قابل دست اندازی جرم بنتا ہے تو مقدمہ درج کیا جائے۔پاکستان کے سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کو ان دنوں محترمہ بینظیربھٹو، نواب اکبر بگٹی قتل کیس، ججز کی نظر بندی، ایمرجنسی کے نفاذ اور بغاوت سمیت کئی مقدمات کا سامنا تو کرنا ہی پڑ رہا ہے اب لال مسجد کیس نے انکو مزید مشکلات میں گرفتار کر دیا ہے۔واضح رہے کہ پرویز مشرف کو کہ جو ان دنوں کئی مقدمات میں زیر حراست ہیں، سیکیورٹی خدشات کی بنا پر نہ فقط عدالتوں میں پیش نہیں کیا جاتا بلکہ ان کے گھر کو بھی سب جیل کا درجہ دے کر سخت سیکیورٹی نافذ کر دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲