10 جولائی 2013 - 19:30

لبنان کے دارالحکومت بيروت ميں حاليہ بم دھماکے کي ذمہ داري شام ميں دمشق کے خلاف جنگ ميں مصروف ايک دہشتگرد گروہ نے قبول کي ہے-

ابنا: فرانس پريس کے مطابق شام ميں بشار اسد کي حکومت کے خلاف جنگ ميں مصروف ايک دہشتگرد مسلح گروہ " بريگيڈ تين سو تيرہ " نے بدھ کے روز اعلان کيا ہے کہ منگل کو جنوبي بيروت ميں کاربم کا دھماکہ اس کے افراد نے کيا تھا-ياد رہے کہ منگل کي شام جنوبي بيروت ميں کار بم کے دھماکے ميں ترپن افراد زخمي ہوگئے تھے جن ميں سے متعدد کي حالت نازک بتائي گئي ہے - لبنان کے رہنماؤں نے اس حملے کي مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دہشتگردانہ حملے کا مقصد لبنان کا امن و استحکام درہم برہم کرنا ہے.

.......

/169