10 جولائی 2013 - 19:30
نواز شریف 14 سال بعد آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے

آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل ظہیر الاسلام نے سکیورٹی معاملات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی ہے، بریفنگ کے دوران آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی موجود رہے۔ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کے بعد وزیراعظم کا دورہ اہمیت کا حامل ہوسکتا ہے۔

ابنا: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے چودہ سال بعد آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں جنرل ظہیر الاسلام نے بریفنگ دی۔ وزیراعظم نواز شریف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف اور وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے، جہاں آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل ظہیر الاسلام نے سکیورٹی معاملات پر انہیں بریفنگ دی ہے، بریفنگ کے دوران آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی موجود رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کے بعد وزیراعظم کا دورہ اہمیت کا حامل ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم کے سرکاری دورے کے دوران افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء اور اس کے بعد ملک میں سکیورٹی کے معاملات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ہے۔

.....

/169