ابنا: رابعہ العدويہ اسکوائر پر معزول صدر کے حاميوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ايک مقرر نے مظاہرين سے اپيل کي تھي کہ وہ صدراتي گارڈ کے حملے ميں مرنے والوں کے علامتي تابوتوں کے ساتھ الاتحاد پيلس کي جانب مارچ کريں-دوسري جانب اخوان المسلمين کے ايک رہنما محمد بلتاجي نے کہا ہے کہ معزول صدر کے حامي جمعے کے روز دارالحکومت قاہرہ ميں بھرپور مظاہرے کريں گے-دوسري جانب مصر کي متعدد سياسي جماعتوں اور تنظيموں نے عبوري آئيني آرڈينس پر سخت برہمي کا اظہار کيا ہے اور ان کا کہنا ہے مذکورہ آرڈي نينس کي تياري ميں ان سے کوئي مشورہ نہيں کيا گيا- سرکردہ سياستداں حسين صباحي کي قيادت والي عرامي تحريک نے صدراتي آرڈي نينس کے خلاف بيان بھي جاري کيا ہے جس ميں صدر عدلي منصور کي جانب سے جاري کئےجانے والے آئيني حکمنامے کے مندرجہ جات پر شديد اعتراض کيا گيا ہے-دوسري جانب اپوزيشن جماعتوں کے اتحاد نيشنل سالويشن فرنٹ نے اپنے بيان ميں عبوري صدر کے جاري کردہ آئنيي حکمنامے کو مسترد کرتے ہوئےکہا ہے کہ اس بارے ميں اس سے کوئي مشورہ يا رائے طلب نہيں کي گئي ہے.
.......
/169