ابنا: لاوروف نے کہا کہ شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں روسی رپورٹ ایک جامع رپورٹ ہے جس میں کسی قسم کا کوئی شک و شبہ نہیں ، انھوں نے کہا کہ ہم نے اس واقعہ سے متعلق تمام تصویریں اور نمونے اقوام متحدہ کی سکیورٹی وکونسل میں پیش کردیئے ہیں۔ رپورٹ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مغربی اور عربی ممالک کے حامی دہشت گردوں نے شامی عوام کے خلاف سارین گیس کا استعمال کیا ہے اور اس سے شامی حکومت کا کوئي تعلق نہیں۔
.......
/169