ابنا: جنوب مشرقی افغاستان ميں صوبۂ غزنی کی امن کونسل کے سربراہ ایک دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد کل چل بسے ۔ صوبۂ غزنی کی صوبائی کونسل کے سکریٹری عبدالجامع جامع نے اعلان کیا ہےکہ شیر خان یوسف زئی جو دھماکے ميں زخمی ہونے کے بعد کابل منتقل کئے گئے تھے کل اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ شیرخان یوسف زئی اتوار کو صوبۂ غزنی کے " دہ یک " ضلع ميں بم دھماکے میں زخمی ہوگئے تھے ۔ اس دھماکے ميں ان کا ڈرائیور ہلاک اور انکے ہمراہ پانچ دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
9 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 439104
جنوب مشرقی افغاستان ميں صوبۂ غزنی کی امن کونسل کے سربراہ ایک دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد کل چل بسے ۔