ابنا: ایرانی عوام کے منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے لبنان کے ساتھ ایران کے تعلقات اور تعاون کی، ماضی سے زیادہ توسیع کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے لبنان کے صدر میشل سلیمان کے مبارکباد کے پیغام کے جواب میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایران اور لبنان کے دوستانہ اور خوشگوار تعلقات،مستقبل میں مزید فروغ پائيں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے احترام اور باہمی اعتماد کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں ایران اور لبنان کے تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔
ایرانی عوام کے منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اسی طرح شمالی کوریا کے سربراہ کیم یونک نام کے مبارکباد کے پیغام کے جواب میں بھی امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے حکام کی کوششوں کے پیش نظر ایران اور شمالی کوریا کے دوستانہ تعلقات بھی، مستقبل میں مزید فروغ پائيں گے۔
انھوں نے دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات کی توسیع کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲