9 جولائی 2013 - 19:30
افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی کوششیں جاری رہیں گی

امریکی وائٹ ہاوس کے ترجمان جے کارنی نے کہا ہے کہ امریکا، قطر میں طالبان کا دفتر بند ہونے کے باوجود افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔

ابنا: امریکی وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جے کارنی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ دفترسے متعلق تنازع کے باوجود امریکا، افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کے لئے کوششیں کرتا رہے گا۔ ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ ابھی اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ 2014ء کے بعد افغانستان میں کتنی تعداد میں امریکی فوجی رکھے جائیں۔واضح رہے کہ افغان طالبان نے اپنا جھنڈا اور امارات اسلامی افغانستان کی تختی ہٹوانے کی وجہ سے قطر میں سیاسی دفتر احتجاجاً عارضی طور پربند کردیا ہےتاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی دفترکے بند کئے جانے کے فیصلے کے صحیح ہونے کی صورت میں یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ طالبان نے اپنا سیاسی دفتر افغان حکومت کی جانب سے تعاون نہ کرنے کی وجہ سے بند کیا ہے اس لئے کہ افغان صدر حامد کرزئی نے طالبان کے سیاسی دفتر کی مخالفت کی تھی اور افغانستان کی اسمبلی کے مختلف کمیشن کے سربراہوں اور اراکین نے اس ملک کے صدر حامد کرزئی سے ملاقات کر کہ قطر میں طالبان کی جانب سے دفتر کھولے جانے کی مخالفت اور مذمت کرتے ہوئے حکومت کے موقف کی حمایت کی تھی۔ قطر میں طالبان کے دفتر کے قیام کے بعد حکومت افغانستان نے سکیورٹی معاہدے پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات معطل کرتے ہوئےکہا تھا کہ یہ امن مذاکرات، افغان حکومت کے زیر نظر ہونے چاہئیں۔

.......

/169