ابنا: فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لئے سرگرم ادارے کے سربراہ ریاض اشقر نے کہا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے ہنگامی طور پر النقب جیل کے چوبیس نمبر بیرک میں بارہ فلسطینی قیدیوں پر حملہ کرکے ان کی تلاشی لینا شروع کردی اور نہایت ہی بے دردی کے ساتھ ان سے برتاؤ کیا ۔ ریاض اشقر نے مزید کہا کہ صہیونی فوجیوں کی تلاشی کا یہ سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا اس دوران فلسطینی قیدیوں سے ان کی ذاتی کتابیں چھین لی گئیں اور ان کے سامان کو صہیونی فوجیوں نے اپنے قبضے میں لے لیا ۔ یاد رہے کہ تقریبا پانچ ہزار سے زیادہ فلسطینی قیدی اس وقت صہیونی ریاست کی جیلوں میں صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں اور ان کو جیلوں میں ابتدائی ترین سہولیات بھی میسر نہیں ہیں ۔
.......
/169