8 جولائی 2013 - 19:30
پاکستان میں سیکیورٹی خدشات، پرویز مشرف کوعدالت میں پیش نہ کیا جا سکا

پاکستان کے سابق صدرجنرل ریٹاٹرڈ پرویز مشرف کوآج بھی سیکیورٹی خدشات کی بنا پر عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکاہے۔

ابنا: پاکستان کے سابق صدرجنرل ریٹاٹرڈ پرویز مشرف کو آج بھی سیکیورٹی خدشات کی بنا پر عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکاہے۔
اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سابق وزیراعظم محترمہ بےنظیربھٹو قتل کیس کی سماعت راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج حبیب الرحمان نے کی تاھم آج بھی جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سیکیورٹی خدشات کی بنا پر عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا جس پر عدالت نے پرویز مشرف کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئےپرویز مشرف کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی ۔
واضح رہے کہ پرویز مشرف ان دنوں کئی مقدمات میں زیر حراست ہیں اور سیکیورٹی خدشات کی بنا پر انھیں نہ فقط عدالتوں میں پیش نہیں کیا جاتا بلکہ انھیں ان کے گھر میں رکھکر ان کے گھر (فارم ہاوس) کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲