ابنا: رپورٹ کے مطابق تہران میں جاپان کے سفیر کوجی ہنیڈا نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید توسیع دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاپان کی خارجہ پالیسی اور تجارت میں ایران کو ایک اہم درجہ حاصل ہے۔
جاپانی سفیر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود جاپان مسلسل ایران کے ساتھ تجارت اور تیل درآمد کرہا ہے۔
شمالی مغربی ایران میں ایک اہم سرمایہ کاری اجلاس جس میں 15 غیر ملکی سفیر اور درجنوں ایرانی حکام موجود تھے سے خطاب کرتے ہوئے کوجی ہنیڈا نے کہا کہ کچھ جاپانی کمپنیوں نے ایران کے ساتھ تجارت کا حجم کم کردیا ہے جو افسوس کی بات ہے اوسر یہ جاپان کی پالیسیوں کے برعکس ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کی نئی حکومت کے ساتھ جاپان کے تعلقات اور مضبوط ہوجائینگے۔
ایران کے شہر تبریز میں منعقدہ ایک اجلاس میں جس کا عنوان ’’صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقعے‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تعلقات کو بلندیوں تک پہنچانے کا خواہشمند ہے اور ہمارا ملک ایران کی نئی حکومت کے ساتھ ان کوششوں کو بھرپور طریقوں سے عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریگا۔
.......
/169