6 جولائی 2013 - 19:30
افغانستان میں ۳۷ طالبان کی ہلاکت

افغانستان میں اس ملک کی حکومت نے سینتیس طالبان مارگرانے کا دعوی کیا ہے۔

ابنا: افغانستان میں اس ملک کی حکومت نے سینتیس طالبان مارگرانے کا دعوی کیا ہے۔افغان وزارت داخلہ کے بیان میں آیا ہے کہ طالبان کے سینتیس جنگجو ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سترہ کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔اس بیاں میں آیا ہے کہ طالبان کے پاس سے ہتھیار اور گولہ بارود، دو موٹر سائيکلیں اور بتیس کلو منشیات بھی برامد ہوئي ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ تین مہینوں سے افغانستان میں طالبان کے خود کش حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔افغانستان کی وزارت داخلہ کے مطابق گذشتہ ماہ دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپوں میں دو سو ننانوے پولیس اھلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ادھر طالبان دہشتگردوں نے کہا ہے کہ ماہ مبارک رمضان میں بھی حملے جاری رکھیں گے۔طالبان اکثر مسجدوں، امام بارگاہوں اور پبلک مقامات پرحملے کرتے ہیں جن میں نمازی، روزہ دار اور عام شہری مارے جاتے ہیں۔ طالبان کو آج تک امریکی مفادات کے خلاف حملے کرتے نہيں دیکھا گيا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲