6 جولائی 2013 - 19:30
صیہونی حکومت کے جاری جارحانہ عزا‏ئم

صیہونی حکومت، غرب اردن کے مختلف علاقوں میں بدستور نسل پرستانہ دیوار تعمیر کررہی ہے۔

ابنا: صیہونی حکومت، غرب اردن کے مختلف علاقوں میں بدستور نسل پرستانہ دیوار تعمیر کررہی ہے۔ غرب اردن میں جیوس نامی گا‎ؤں کی کونسل کے سربراہ غسان ریشہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے اپنی نسل پرستانہ دیوار کی تعمیر جاری رکھتے ہوئے جیوس گاؤں کی بیشتر زمینیں ہڑپ کرلی ہیں اور ان پر وہ نسل پرستانہ دیوار بنارہی ہے۔ فلسطینیوں کی زمینوں کے غصب کرنے کے نتیجے میں فلسطینی آبادیوں میں فاصلہ پیدا ہوگيا ہے۔ادھر اطلاعات ہیں کہ  صیہونی حکومت کے غیر انسانی محاصرے کی وجہ سے غزہ کی صنعت تباہ ہورہی ہے۔ صیہونی حکومت نے دوہزار چھے میں اسلام پسند پارٹی حماس کے برسر اقتدار آنے کےبعد حماس کا محاصرہ شروع کیا تھا جو آج بھی جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲