6 جولائی 2013 - 19:30
کینیڈا: مال گاڑی حادثہ ایک ہلاک 80 لاپتہ

کینڈا کی ریاست کیوبک میں مال گاڑی کے پٹری سے اترجانے کے حادثے میں ایک شخص ہلاک اور اسی 80 لاپتہ ہوگئے ۔

ابنا: کینڈا کی ریاست کیوبک میں مال گاڑی کے پٹری سے اترجانے کے حادثے میں ایک شخص ہلاک اور اسی 80 لاپتہ ہوگئے ۔یہ واقعہ کینڈا اور امریکہ کی سرحد کے قریب پیش آيا۔کینڈین ٹرین، امریکہ کے لئے تیل لے کر جارہی تھی۔ مال گاڑی کے پٹری سے اترنے کے بعد زبردست دھماکے ہوئے جس میں آس پاس کی تیس عمارتیں تباہ  ہوگئیں۔آگ لگنے سے مال گاڑی میں چھے زبردست دھماکے ہوئے اور نہایت ہی وسیع آگ لگ گئي ۔ ہزاروں لوگوں کو جائے وقوعہ کے اطراف سے نکال لیا گيا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲