ابنا: حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سان فرانسسکو کے ہوائی اڈے پر ایک طیارہ حادثے میں کہ کم از کم دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک مسافر کا کوئی اتا پتا نہیں ہے. سان فرانسسکو ایئر پورٹ کے ترجمان ڈوگ یاکیل نے بتایا ہے کہ آسیانہ ایئر لائن کے طیارہ پر سوار 16 عملے کے افراد سمیت 307 لوگوں میں سے 181 کا مقامی ہسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے. جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول سے سان فرانسسکو پہنچنے والا طیار جب رن وے پر پہنچا تو اس میں آگ لگ گئی۔ عینی شاہدوں نے بتایا ہے کہ طیارہ رن وے پر لڑکھڑانے لگا اور اس کا ایک پر اس سے علیحدہ ہوگیا ہے۔ طیارے میں سوار مسافروں میں سے 141 چینی، 77 کوریائی اور 61 امریکی شہری تھے۔ طیارے کو حادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ٹوئٹر پر شائع ہونے والی تصاویر میں لوگوں کو طیارے سے نکلنے کے لیے لگائے گئےگدوں پر کودتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ اس نے طیارے کے ایک پر کو طیارے سے علیحدہ ہوتے دیکھا ہے۔ ایک عینی شاہد نے سی این این کو بتایا کہ جب طیارے نے رن وے کو چھوا تو اس میں آگ کا شعلہ نظر آیا اور طیارہ رن وے پر لڑکھرانے لگا۔ اور پھر اس کا ایک پر طیارے سے علیحدہ ہو گیا۔ FAA کی ترجمان لورا براؤن نے کہا ہے کہ بوئنگ 777 سان فرانسسکو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے 28 پر اترا ہی تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ براؤن نے بتایا کہ یہ حادثہ جی ایم ٹی وقت کے مطابق 18:26 پر واقع ہوا۔ ...../169
6 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 437822
جنوبی کوریا کی ایئر لائن آسیانہ کا ایک بوئنگ 777 طیارہ امریکہ میں سان فرانسسکو کے ہوائی اڈے پر اترتے وقت تباہ ہو گیا ہے جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔