ابنا: ہندوستان کی حکومت نے کہا ہے کہ ممکنہ مشکلات کی روک تھام کے لئے ، بھاری ہتھیار افغانستان کے حوالے نہیں کررہا ہے ۔ ہماری پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے اعلان کیا ہے کہ نئی دہلی ، مدد کے عنوان سے ہلکے غیر جان لیوا ہتھیار افغانستان کے حوالے کرنے کی آمادگی رکھتا ہے ، لیکن حاضر نہیں ہے کہ بھاری و مہلک ہتھیار اس ملک کو فراہم کرے ۔ ہندوستان کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان حساس حالات سے گزررہا ہے اور بعض ممالک افغانستان کے داخلی امور میں مداخلت کررہے ہیں اس بنا پر ہندوستان نہیں چاہتا کہ اس ملک کی مشکلات میں اضافے کا باعث بنے ۔ یہ ایسی صورت حال میں تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے اپنے ہندوستان کے دورے کے موقع پر اس ملک کے حکام کو بھاری ہتھیاروں کی فہرست پیش کی تھی اور کہا تھا افغان فورسز کو ان ہتھیاروں کی ضرورت ہے ۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ ممکن ہے ہندوستان کا یہ موقف قطر میں طالبان کے دفتر کی قیام میں امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعاون سے مربوط ہو کیونکہ پاکستان افغانستان کے لئے بھاری ہتھیار فراہم کیئے جانے کا مخالف ہے ۔ ...../169
6 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 437820
ہندوستان بھاری ہتھیار افغانستان کی تحویل میں نہیں دے رہا ہے۔