5 جولائی 2013 - 19:30
ڈرون حملے پاک امریکہ تعلقات کو بری طرح متاثر کرسکتے ہیں

پاکستان کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ڈرون حملے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو بری طرح متاثر کرسکتے ہیں۔

ابنا: چودھری نثار علی خان نے خبردار کیا کہ امریکہ کے ڈرون حملے پاکستان اور امریکہ کے ایک دوسرے کےمقابل آنے کاسبب بن سکتے ہیں۔ادھر پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد نے کہا تھا کہ امریکہ کے ڈرون حملے دونوں ملکوں کے درمیاں تعلقات میں بہتری کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہیں۔واضح رہے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے امریکہ کے ڈرون حملوں کو عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کےخلاف ہیں۔...../169