5 جولائی 2013 - 19:30
شمالی اور جنوبی کوریا کے باہمی مذاکرات شروع

شمالی اور جنوبی کوریا کے اختلافات کے حل اور دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحد پر واقع صنعتی کمپلکس کے دوبارہ آغاز کی غرض سے شمالی اور جنوبی کوریا کے ماہرین کے درمیان براہ راست مذاکرات شروع ہوگئے۔

ابنا: شمالی اور جنوبی کوریا کے اختلافات کے حل اور دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحد پر واقع صنعتی کمپلکس کے دوبارہ آغاز کی غرض سے شمالی اور جنوبی کوریا کے ماہرین کے درمیان براہ راست مذاکرات شروع ہوگئے۔فریقین کے مابین یہ مذاکرات دونوں ملکوں کے سرحدی علاقے پان من جوم کی ایک عمارت میں شروع ہوئے ہیں جن کا مقصد شمالی اور جنوبی کوریا کے اختلافات و کشیدگی میں کمی لانا اور اسی طرح دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحد پر واقع صنعتی کمپلکس کا دوبارہ آغاز کرنا ہے۔یہ صنعتی کمپلکس، دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد بند کردیا گیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ تقریبا تین ہفتے قبل بھی  دونوں ملکوں کے ماہرین کے درمیان اسی قسم کے مذاکرات ہوئے تھے جن کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲