ابنا: مصرمیں اخوان المسلمین کی حکومت کے خاتمے پر عالمی رہنماؤں اور معروف صحافیوں کے مختلف رد عمل سامنے آرہے ہیں۔عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے اپنے ویب لاگ میں لکھا ہے کہ مصر میں اخوان المسلمین کی حکومت کی سرنگونی ان کی سیاسی شکست کا ثبوت ہے۔ انہوں نے لکھاہے کہ اخوان المسلمین سیاسی لحاظ سے بڑے ضعیف ہیں اور سیاست کے بجائے تشدد اور قتل پر یقین رکھتےہیں جس کی وجہ سے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔نوری مالکی نے لکھا ہےکہ اخوان المسلمین نہ شام میں اور نہ ہی کسی دوسرے ملک میں کامیاب ہوسکتے ہیں کیونکہ وہ ایک ناکام تنظیم ہے۔ عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے اپنے ویب لاگ میں لکھا ہے کہ میں نے پہلے بھی اخوان المسلمین کو خبردار کیا تھا کہ آپ تاریخ سے واقف نہیں ہیں کیونکہ دہشتگردی، القاعدہ النصرۃ اور انتھا پسندوں کی حمایت سے خود آپ کے دامن میں آگ لگ جائے گي۔درایں اثنا لبنان کے معروف صحافی عسان بن جدو نے کہا ہے کہ امریکہ نے مصر میں شکست خوردہ پالییس اپنا رکھی تھی اور امریکہ کی جانب سے ظاہری طور پر صدر مرسی کی حمایت کرنا اور آخری لمحے میں فوج کی طرف مڑجانا ایک شکست خوردہ پالیسی ہے۔غسان بن جدو نے کہا کہ اخوان المسلمین کا کہنا ہےکہ امریکہ نے ان کے خلاف بغاوت کی ہے کیونکہ محمد مرسی کی حکومت نے گذشتہ ایک برس میں ایسا کوئي قدم نہیں اٹھایا تھا جس سے امریکہ کو پریشانی لاحق ہوتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اخوان المسلمین نے فلسطینی کاز کے لئےبھی کوئي قدم نہیں اٹھایا۔غسان بند جدو نے کہا کہ مصر میں اخوان المسلمین کی ایک سالہ حکومت کے دوران فرقہ واریت میں بے پناہ اضافہ ہوا تھا لیکن حکومت نے اسےکنٹرول کرنے کےلئے کوئي کام نہیں کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
4 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 437196
مصرمیں اخوان المسلمین کی حکومت کے خاتمے پر عالمی رہنماؤں اور معروف صحافیوں کے مختلف رد عمل سامنے آرہے ہیں۔