2 جولائی 2013 - 19:30
مصر میں فوج کا روڈ میپ پر عمل درآمد کا مصمم ارادہ

با خبر زرائع کے مطابق مصر کی فوج نے اپنے روڈ میپ پر عمل در آمد کرنے کا مصمم ارادہ کر لیا ہے جس کے نتیجے میں آئین توڑ کر مصری پارلیمنٹ تحلیل کر دی جائے گی۔

ابنا: با خبر زرائع کے مطابق مصر کی فوج نے اپنے روڈ میپ پر عمل در آمد کرنے کا مصمم ارادہ کر لیا ہے جس کے نتیجے میں آئین توڑ کر مصری پارلیمنٹ تحلیل کر دی جائے گی۔مصری فوجی زرائع کے مطابق یہ انتہائی اقدام ملک میں جاری انارکی کی صورتحال ختم کرنے کے لئے اٹھایا جا رہا ہے۔ادھر مصری صدر کے سرکاری دفتر نے کہا ہے کہ آج دوسرے دن بھی محمد مرسی نے  مصری وزیر اعظم ہشام قندیل اور مصری فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتح ال سیسی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔جنرل سیسی کا کہنا ہے کہ مزید وقت ضائع کرنا ملکی مفاد میں نہیں ہے اور اس سیاسی حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲