1 جولائی 2013 - 19:30
چينل بلاک کئے جانے کے باوجود مخاطبین کی دسترس میں

اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹرنیشنل نیوز چینل پریس ٹی وی کے چيف نیوز ایڈیٹر حمید رضا عمادی نے کہا ہے کہ اینٹل سیٹ سٹیلائیٹ سے ہمارے چينل کے ہٹائے جانے کے باوجود ہم اپنے مخاطبین کو اپنا پیغام پہنچارہےہیں۔

ابنا: حمید رضا عمادی نے آج تہران میں ایک پریس کانفرس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ اینٹل سیٹ سے پریس ٹی وی کے ہٹائے جانے کےبعد ہمارے ماہرین نے جدید ترین ٹکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ٹرانسمیشن جاری رکھا ہے۔پریس ٹی وی کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پریس ٹی وی آٹھ سیٹیلائٹوں سے نشر ہورہا ہے اور مغرب نے صرف پریس ٹی وی ہی پر نہیں بلکہ العالم اور سماجی چينل آئي فیلم پر بھی پابندیاں لگائي ہیں۔پریس ٹی وی کے اس اعلی عھدیدار نے کہا کہ ایرانی چینلوں کےخلاف مغربی ملکوں کی پانبدیاں ظاہر کرتی ہیں کہ مغربی ممالک ہی انسانی حقوق اور آزادی بیان کے سب سے بڑے مخالف ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بعض ہمسایہ ممالک برطانیہ کے ساتھ تعاون کرکے ایران کے انٹرنیشنل چینلوں کے خلاف پیراسائیٹ بھیج رہے ہیں اور یہ کام خاص طورسے اس وقت کیا جاتا ہے جب بحرین کے حالات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات ہمارے کام میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔  ...../169