ابنا: عابد سعید نے کہا کہ ایران پاکستان گيس پائپ لائن سے پاکستان روزآنہ سات سو پچاس ملین مکعب میٹر گيس حاصل کرے گا اور کچھ دنوں بعد یہ مقدار بڑھ کر ایک ارب مکعب میٹر ہوجائے گي۔ عابد سعید نے کہا کہ ایران سے گيس کی خریداری پاکستان میں انرجی کے بحران پر قابو پانے کے لئے نہایت ضروری ہے۔ پاکستان میں وزارت پٹرولیم اور قدرتی ذخائر کے سکریٹری نے کہا کہ ایران سے خریدی جانے والی گيس ملک میں پانچ ہزار میگاواٹ بجلی پیداکرنے کے لئے ضروری ہے جس سے لوڈ شیڈنگ میں کمی آئے گي۔ واضح رہے پاکستان نے امریکہ کے دباؤ کے باوجود ایران پاکستان گيس پائپ لائين کو مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
.......
/169