ابنا: خبروں ميں کہا گيا ہے کہ جنوبي ترکي کے شہر مرسين ميں سيکڑوں لوگ سڑکوں پر آئے اور انہوں نے وزيراعظم رجب طيب ارودغان کي حکومت کے خلاف نعرے لگائے-پوليس نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے پہلےلاٹھي چارج کيا اور بعد ازاں واٹر کينن اور مرچوں کے اسپرے کا آزادانہ استعمال کيا- پوليس کے حملے ميں دو صحافي اور چودہ مظاہرين زخمي ہوگئے-ايک پوليس اہلکار کے بھي زخمي ہونے کي خـبر ہے-ترکي ميں کئي ہفتے سے مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے اور لوگ استنبول کے تاريخي پارک کے خاتمے کي مخالفت ميں مظاہرہ کرنے والوں پر پوليس کے تشدد پر احتجاج کر رہے ہيں-...../169
30 جون 2013 - 19:30
News ID: 435755
ترکي ميں پوليس اور مظاہرين کے درميان ہونے والے جھڑپوں ميں کم از کم سترہ افراد کے زخمي ہونے کي خـبر ہے-