ابنا: لبنان کے بعض اخبارات نے پير کے روز ايسي خبرين شائع کي ہيں جن ميں کہا گيا کہ انتہا پسند سلفي ليڈر احمد الاسير اور اس کا ساتھي فضل کريم گزشتہ ہفتے فوج کے ساتھ ہونے والے جھڑپ ميں مارا گيا ہے-لبناني فوج کے قريبي ذرائع نے بتايا ہے کہ ان کے پاس ايسي انٹيلي جينس اطلاعات موجود ہيں جن سے پتہ چلتا ہے کہ مذکورہ دونوں سلفي ليڈر بدستورزندہ اور صيدا شہر ميں کہيں روپوش ہيں- لبنان کے جنوبي شہر صيدا ميں گزشتہ ہفتے سلفي ليڈر احمد الاسير کے مسلح حاميوں نے فوج پر حملہ کرديا تھا جس کے بعد فوج اور دہشتگردوں کے درميان زبردست جھڑپيں شروع ہوگئي تھيں- ان جھڑپوں ميں کم از کم سترہ فوجي جوان اور تيس سے زيادہ عام شہري مارے گئےتھے-...../169
30 جون 2013 - 19:30
News ID: 435753
لبناني فوج نے انتہا پسند سلفي ليڈر شيخ احمد الاسير کے مارے جانے سے متعلق افواہوں کي ترديد کي ہے-