30 جون 2013 - 19:30
بلوچستان دھشتگردی واقعہ میں ۷ مزدور جانبحق

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں دہشت گردی کے ایک واقعہ میں 7مزدور جانبحق اور زخمی ہوئے ۔

ابنا: کوئٹہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق نصیر آباد کےعلاقہ خان کوٹ میں مزدور سڑک کنارے سوئے ہوئے تھےکہ موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں 3مزدور ہلاک اور 4زخمی ہوئے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اورزخمی ہونے والے مزدوران دنوں مگسی شاہ اور عمرانی شاہ لنک روڈ پر کام کررہے تھے۔ زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال ڈیرا مراد جمالی منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲