29 جون 2013 - 19:30
صدر احمدی نژاد کل روس کے دورے پر روانہ ہوں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد گیس صادر کرنے والے ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے کل ماسکو روانہ ہوں گے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد گیس صادر کرنے والے ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے کل ماسکو روانہ ہوں گے۔صدر اس دورے کے دوران  روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ صدر احمدی نژاد اس اجلاس کے بعد عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی اور بولیویہ کے صدر اوو مرالس سے بھی باہمی امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔صدر احمدی نژاد گیس اوپک کے سربراہی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ صدر احمدی نژاد روس میں مقیم ایرانیوں سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔...../169