29 جون 2013 - 19:30
اردن میں جان کیری کی پریس کانفرنس منسوخ

امریکی حکام کے مطابق اردن کے دارالحکومت امان میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی ہے۔

ابنا: امریکی وزیر خآرجہ سازشی مذاکرات کے سلسلے میں آج ابو مازن سے ملاقات کریں گے اور اس کے بعد وہ دوبارہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ امریکی وزیر خآرجہ سازشی مذاکرات کے سلسلے میں گذشتہ مہینوں میں کئی بار علاقہ کا دورہ کرچکے ہیں۔ امریکہ کو سازشی مذاکرات تکمیل تک پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ امریکہ سازشی مذاکارت میں بھی اسرائيل کی حمایت اور اس کی طرفداری کررہا ہے۔...../169