ابنا: مصرمیں حکومت کے خلاف مظاہروں اور جھڑپوں کے بعد امریکہ نے اپنے شہریوں کو مصر کا غیر ضروری سفر کرنے سے منع کردیا ہے جبکہ قاہرہ میں امریکی سفارت خانے کے غیر ضروری عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔ مصر میں ہونے والے حالیہ مظاہرں میں ابتک ایک امریکی شہری سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ مصر کے سیاسی اور سماجی حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے امریکی شہری مصر کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔ مصری عوام صدر مرسی کے استعفٰی کا مطالبہ کرنے والے مظاہروں میں تیزی آئی ہے اور اُن کے مخالفین نے کل اتوار 30 جون کو صدر مرسی کے اقتدار کو ایک سال مکمل ہونے پر ایک بڑے مظاہرے کا اعلان کر رکھا ہے۔ صدر مرسی ن صدارتی محل چھوڑ دیا ہے اور سکیورٹی دستوں نے انھیں کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔.......169
28 جون 2013 - 19:30
News ID: 435040
مصرمیں حکومت کے خلاف مظاہروں اور جھڑپوں کے بعد امریکہ نے اپنے شہریوں کو مصر کا غیر ضروری سفر کرنے سے منع کردیا ہے جبکہ قاہرہ میں امریکی سفارت خانے کے غیر ضروری عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔