ابنا: حالیہ دنوں میں انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی دہشت ناک فوٹیج میں دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ کے دہشت گرد لوگوں کے مجمع کے سامنے فادر فرینکوئس مراد سمیت ہتھکڑی لگے دو مردوں کے سر بہت ہی وحشیانہ طریقے سے ایک چھوٹے سے چاقو سے کاٹ رہے ہیں۔یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جب شامی حکومت کے خلاف لڑ رہے امریکی حمایت یافتہ مسلح عسکری پسندوں نے انسانیت کے خلاف وحشیانہ جرم کا ارتکاب کیا ہے۔مارچ میں شام کے شمالی شہر حلب میں ایک مسلم عالم دین شیخ حسن سیف الدین کی لاش کو سڑکوں پر گھسیٹنے سے پہلے ان کا سر قلم کیا گیا تھا۔مقامی لوگوں اور ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ القاعدہ سے منسلک دہشت گرد گروہ النصرہ کے دہشت گرد یہ وحشیانہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔شام میں کچھ عرصہ قبل ہی دہشت گردوں کی جانب سے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو جاری کیا گیا تھا جس میں ایک انسانیت سوز جرم کے مرتکب ایک دہشت گرد کو ایک شامی فوجی کے جسم کے اعضاء کھاتے ہوئے دکھا گیا تھا۔ہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ شام میں اسپتالوں اور اسکولوں سمیت حکومت اور سویلین اداروں میں بم دھماکے کرکے ہزاروں شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی جان لے چکا ہے اور وہ بڑے پیمانے پر پر تشدد کارروائیوں میں مصروف ہے۔امریکی میڈیا رپورٹوں کے مطابق، گزشتہ سال نومبر کے بعد سے امریکی فوج نے خفیہ طور پر بعض عسکریت پسند گروپوں کو دہشت گردی کی تربیت دی ہے۔غور طلب ہے کہ مارچ 2011 سے شام میں شروع ہونے والے بحران میں اب تک سرکاری سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد سمیت ترانوے ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔دمشق کا کہنا ہے کہ ملک میں خونریزی اور تشدد میں مصروف غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی ایک بہت بڑی تعداد غیر ملکی شہریوں پر مشتمل ہے۔مغرب اور اس کے علاقائی اتحادی خاص طور پر قطر، سعودی عرب اور ترکی عسکریت پسندوں کی حمایت کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ، کئی بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ شام میں سرگرم عسکریت پسند جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔......./169
28 جون 2013 - 19:30
News ID: 434956
انٹرنیٹ پر ایک لرزہ بر اندام کرنے والی ویڈیو فوٹیج پوسٹ کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ سلفی دہشت گرد شام کے مغربی شہر حمص میں ایک پادری سمیت دو عیسائیوں کے سر قلم کر رہے ہیں۔