27 جون 2013 - 19:30
نوری مالکی کی جانب سے عراق پر لاگو پابندیاں ختم کرنے کا خیرمقدم

عراق کے وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عراق پر لاگو پابندیاں ختم کرنے کا خیرمقدم کرتےہوئے ملک کے داخلی حالات کی اصلاح پر تاکید کی ہے۔

ابنا: اصوات العراق ویب سائٹ کے مطابق نوری مالکی نے کہا ہےکہ حکومت نے عوام کی حمایت سے بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اب پابندیوں کے خاتمے کےبعد ہمیں ملک میں وسیع پیمانے پر اصلاحات لانی ہونگي اور داخلی حالات کو سدھارنا  ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ علاقائي حکومتوں کےساتھ گفتگو کا سلسلہ شروع کرنے کے لئے موقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور دہشتگردی کے خلاف عالمی برادری کی حمایت حاصل کرنی چاہیے۔ ادھر عراق کے وزیر خارجہ ہوشیار زیباری نے بھی پابندیاں اٹھائے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ سلامتی کونسل کا یہ اقدام عراق اور اقوام متحدہ کے تعلقات میں ایک تاریخي موڑ ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےکویت پر صدام کے حملے کےبعد پیدا ہونے والے مسائل کو اقوام متحدہ کے منشور کی چھٹی شق کے مطابق حل کئے جائيں اور تمام ملکوں کو عراق کے ساتھ مفاہمت آمیز طریقے سے مسائل حل کرنے چاہیں۔ انیس سو نوے میں کویت پر صدامی فوج کے قبضے کےبعد اقوام متحدہ نے عراق پر وسیع پابندیاں لگادی تھیں۔......./169