ابنا: فلسطین کے القدس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صہیونیوں کے ایک گروہ نے اسرائیل کی پارلیمنٹ کے کنیسٹ کے رکن موشیہ ویگین کے درخواست کے جواب میں اسرائیل کی پولیس کی حمایت کے ساتھ آج باب المغاربہ کی سمت سے مسجدالاقصی پر حملہ کیا ہے ۔ مسجدالاقصی کی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ یہ مسجد مسلمانوں سے متعلق ہے اور صہیونیوں کی جانب سے اس مسجد پر حملہ ان کے کسی حق کو ثابت نہیں کرتا ۔ قدس کے امور کے ماہر جمال عمر نے بھی بعض صہیونی نامہ نگاروں کے ساتھ صہیونی کالونیوں کے درجنوں مکینوں کے مسجدالاقصی پر حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صہیونیوں کے اس قسم کے حملوں کی بابت خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس خطرناک نتائج برامد ہوں گے ۔یاد رہے کہ صہیونی گروہ مختلف بہانوں سے آئے دن مسجدالاقصی پر حملے کی ناپاک کوشش کرتے رہتے ہیں ۔اور اس قسم کے حملے مسلمانوں میں غم و غصہ کا باعث بنتے ہیں ۔
.......
/169