ابنا: پاکستان میں انرجی کے بحران کے پیش نظر اس ملک کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ گیس کی قلت پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ہمسایہ ممالک سے گیس کی درآمد کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا جائے۔
اسلام آباد سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس میں ملک میں گیس کی کمی کا جائزہ لیا گیا۔
وزارت پٹرولیم کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن اور ٹاپی منصوبے پر کام جاری ہے۔ ہندوستان، پاکستان کو ایل این جی برآمد کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ہمسایہ ممالک سے گیس کی درآمد کیلئے مختلف آپشن پر غور کیا جائے۔ گیس کی کمی پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ملک میں گیس کی طلب اور رسد کے درمیان فرق کو دور کرنے کے لئے گیس کی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲