ابنا: شام کے وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ شام کے خلاف امریکی اور اسرائیلی اہداف پر مبنی ایک سوچی سمجھی پالیسی پر سعودی عرب اور قطر گامزن ہیں اور عرب عوام عرب حکمرانوں کی امریکی تقلید سے اچھی طرح آگاہ اور واقف ہیں۔ شامی وزیر نے کہا کہ عرب لیگ مغربی ممالک کی ضروریات کو پورا کرتی ہے اور اگر یہ تنظیم کوئی فعال تنظیم ہوتی اور عرب عوام کے مفاد میں کوئی کام کرتی تو آج تک مسئلہ فلسطین حل ہوجاتا۔ انھوں نے کہا کہ شام کے خلاف میڈیا کا پروپیگنڈہ عرب قوموں کو گمراہ کرنے کے لئے ہے لیکن عرب اقوام حقیقت سے اچھی طرح آشنا ہیں۔......./169
26 جون 2013 - 19:30
News ID: 434460
شام کے وزیر اطلاعات و نشریات عمران الزعبی نے عرب لیگ کو امریکی آلہ کار تنظیم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ علاقہ میں مغربی ممالک کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔