26 جون 2013 - 19:30
ایٹمی بجلی گھروں کے لئے سیف گارڈ سسٹم کے اجرا پر تاکید

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائي کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنے مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے بیس ہزار میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے ۔

ابنا: ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ ڈاکٹر فریدون عباسی نے روس کے شہر سن پیٹرزبرگ میں اکیسویں صدی میں ایٹمی بجلی کے زیر عنوان منعقدہ بین الاقوامی انرجی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایران میں جاری پیشرفت اور ترقیاتی منصوبوں کے پیش نظر ان کے ملک کو بیس ہزار میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنی بجلی کی ضرورت ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کے ذریعے پوری کرے گا انہوں نے اسی کے س اتھ اس بات پر زوردیتے ہوئے کہ ایٹمی حوادث کے اثرات طویل عرصے تک باقی رہتے ہیں کہا کہ ایٹمی حوادث سے صرف ایک علاقہ یا ملک ہی متاثر نہیں ہوتا بلکہ اس کے اثرات وسیع تر ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ملکوں کو اس بات کو سمجھتے ہوئے کہ ایٹمی حادثہ پوری بشریت کو خطرے سے دوچار کردیتا ہے، بحران کے موقع پر اس ملک کی مدد کرنی چاہئے جہاں ایٹمی حادثہ رونما ہو۔ ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ ڈاکٹر فریدون عباسی نے اکیسویں صدی میں ایٹمی بجلی کے زير عنوان منعقدہ بین الاقوامی انرجی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئي اے ای اے کو چاہئے کہ ایٹمی بجلی گھروں کے لئے جدید ترین اور معیاری سیف گارڈ سسٹم زیادہ سے زيادہ آسانی کے ساتھ ضرورت مند ملکوں کو فراہم کرے ۔ اکیسویں صدی میں ایٹمی بجلی کے زير عنوان بین الاقوامی انرجی کانفرنس روس کے شہر سن پیٹرزبرگ میں جاری ہے جس میں دنیا کے اکیاون ملکوں کے وزرائے توانائی اور ایٹمی محکموں کے سربراہ شریک ہیں ۔...../169