25 جون 2013 - 19:30
صدر: ايران کي توانائيوں پر زور

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے ايران کو زرعي اجناس برآمد کرنے والے ملک ميں تبديل کئے جانے کي ضرورت پر ديا ہے-

ابنا: يہ بات انہوں نے آج تہران کےنواحي  شہر کرج ميں چودہ ہزار دو سو پچاس زرعي منصوبوں کے افتتاح اور آٹھ تحقيقاتي منصوبوں کي تکميل کے موقع پرايک تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہي-
صدر احمدي نژاد نے کہا کہ ايران اس وقت ايک سو بيس ملين ٹن سالانہ زرعي اجناس پيدا کر رہا ہے اور ملک کي تمام زرعي گنجائشوں سے فائدہ اٹھا کر اسے تين سو ملين ٹن تک آساني کے ساتھ لے جايا جاسکتا ہے-
انہوں نے  ايران ميں پہلے جديد ترين ہربل پلانٹنس فارمنگ يونٹ کے افتتاح کو انتہائي پيچيدہ ٹيکنالوجي کا حامل قرار ديتے ہوئے کہا کہ  يہ زراعت کي دنياميں ايک انقلاب ہے-
انہوں نے کہا کہ اس ٹيکنالوجي تک رسائي کا مطلب يہ ہے کہ ايران ميں ايک پودے کي خصوصيات دوسرے پودے ميں ميں منتقل کي جاسکتي ہيں اور اس ٹيکنالوجي کو دوسرے جانداروں پر بھي آزمائے جانےکا امکان موجود ہے-
صدر احمدي نژاد نے کہا کہ اس ٹيکنالوجي کي مدد سے  دل ، گردوں  اور آنکھوں کي بہت سے بيماريوں پر قابو پايا سکے گا-
.....
/169