25 جون 2013 - 19:30
پاکستانی پارليمنٹ اسپيکر: پاک ایران تعلقات کے فروغ پر زور

پاکستان کے پارليمنٹ اسپيکر نے ايران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر زور ديا ہےـ

ابنا: پارليمنٹ اسپيکر اياز صادق نے منگل کے روز اسلام ‏آباد ميں متعين ايران کے سفير علي رضا حقيقيان سے ملاقات ميں کہا کہ نئي حکومت اسلام آباد تہران روابط کے فروغ کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گي ـاياز صادق نے کہا کہ پاکستان تمام شعبوں اور خاص طور پر معيشت اور انرجي کے شعبوں ميں ايران کے وسائل سے استفادہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہےـ ادھر اسلام آباد نے ايران پاکستان گيس پائپ لائن پروجکٹ مکمل کرنے کا اعلان کيا ہے –اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزير پٹروليم شاہد خاقان عباسي نے منگل کے روز پارليمنٹ ميں اپني گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پاکستان کو توانائي کے بحران پر قابو پانے کے لئے گيس درآمد کرنے کي ضرورت ہے بنابريں ايران سے گيس لانے کے لئے گيس پائپ لائن پروجکٹ کو مکمل کيا جائے گا-انہوں نے کہا حکومت اور وزارت پٹروليم ايران پاکستان گيس پائپ لائن پروجکٹ ميں پيشرفت سے پارليمنٹ کو مطلع کرتي رہے گي  -انہوں نے کہا کہ ايران سے گيس منتقل کرنے کا پرجکٹ پاکستان کے لئے بہت زيادہ اہميت رکھتا ہے –قابل ذکر ہے کہ ايران اور پاکستان کے درميان گيس پائپ لائن پروجکٹ کے بارے ميں معاہدے پر دستخط ہوچکے ہيں جس کے مطابق پائپ لائن مکمل ہونے کے بعد  ايران سے روز انہ اکيس ملين پانچ لاکھ ميٹر مکعب گيس پاکستان منتقل ہوگي-......./169