25 جون 2013 - 19:30
ہندوستانی وزیراعظم کے دورے کےخلاف کشمیرمیں مکمل ہڑتال

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی وزیر اعظم منموہن سنگھ کے دورہ کشمیر کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی ہے۔

ابنا: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی وزیر اعظم منموہن سنگھ کے دورہ کشمیر کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی ہے۔ہڑتال کی کال حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے دی تھی۔ اس موقع پر دکانیں ، کاروباری مراکز ، تعلیمی ادارے ، بینک اور نجی دفاتر بند رہے۔ سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا اور لوگ گھروں تک محدود رہے۔ ہندوستانی  وزیراعظم کے دورے کی وجہ سے سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ علیحدگي پسند رہنماؤں کے مطابق ہڑتال کا مقصد ہندوستان اور عالمی برادری کو یہ یاد دلانا ہے کہ کشمیر ایک متنازعہ مسئلہ ہے جسے ابھی حل ہونا ہے۔......./169