25 جون 2013 - 19:30
کراچی: سپاہ صحابہ طالبان کا دھماکہ جسٹس باقر زخمی ۔ 5 محافض شہید، دیگر 6 جاںبحق

پاکستان کے دو شہروں کراچی اور بنوں میں بم دھماکوں میں چھ پولیس اہلکاروں سمیت گیارہ افراد ہلاک اور سندھ ہائی کورٹ کے سینیئر جج مقبول باقر سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: سندھ ہائی کورٹ کے شیعہ جج جسٹس مقبول باقر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کورٹ کے لیے جا رہے تھے کہ برنس روڈ کے مقام پر گھات لگائے ہوئے حملہ آوروں نے وہاں کھڑی ایک موٹرسائکل جس میں بم نسب تھا  کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں جسٹس باقر کی گاڑی مکمل طور تباہ ہوگئی ، جب کہ پیچھے آنے والی پولیس موبائل بھی دھماکے سے تباہ ہوگئی۔مزید اطلاعت کے مطابق اس حملے میں جسٹس مقبول باقر شدید زخمی ہیں جبکہ انکے 5 محافظ شہید ہوگئے ہیں .جسٹس باقر کو زخمی حالت میں آغاخان ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔یاد رہے یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں اس سے پہلے بھی کئی شیعہ وکلاء کو سپاہ صحابہ طالبان اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنایا کہ جو اب شیعہ ججز بھی ان کے نشانہ پر ہے ۔ جسٹس باقر پر حملہ سیکورٹی اداروں پر ایک سوالیہ نشانہ ہے کہ جس ملک کی عدلیہ ہی دہشتگردی سے محفوظ نا ہو اس عوام کا کیا ہوگا ۔......./169