24 جون 2013 - 19:30
دہشتگردی کے خلاف قومی پالیسی بنانے کا مطالبہ،عمران خان

پاکستان کي حزب اختلاف کے سرکردہ رہنما عمران خان نے دہشتگردي کے خلاف قومي پاليسي تيار کئے جانے کا مطالبہ کيا ہے-

ابنا: صوبہ خبير پختون خواہ ميں اپني پارٹي کي حکومت کے قيام کے بعد پہلي پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحريک انصاف کے رہنما عمران نے کہا کہ وفاقي حکومت کو دہشتگردي کے خلاف قومي پاليسي مرتب کرنا چاہيے، انہوں نے حکومت پاکستان کو مشورہ ديا کہ وہ خود کو دہشتگردي کے خلاف امريکي جنگ سے عليحدہ کرلے، انہوں نے کہا کہ امريکہ ايک جانب طالبان سے مذاکرات کر رہا ہے اور دوسري جانب پاکستان سے طالبان کے خلاف کاروائي کا مطالبہ کر رہا ہے-انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کيا کہ اس سلسلے ميں ايک اجلاس بلايا جائے جس ميں آرمي چيف کھل کر بتائيں کہ فوج کيا کررہي ہے اور اسکا پروگرام کيا ہے- انہوں نے کہا کہ ملک کو مختلف طرح کي دہشتگردي کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کے لئے ہميں مختلف حکمت عملي اختيار کرنا ہوگي-......./169