23 جون 2013 - 19:30
ہمسائیہ ملکوں کے ساتھ تعاون میں فروغ پر حسن روحانی کی تاکید

ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات پر یقین ظاہر کیا ہے که مسلمان ملکوں خصوصا ایران اور سعودی عرب کے حکام کی کوششوں سے علاقے میں علاقے میں امن و استحکام قائم ہوجائے گا جس کا فائدہ اس خطے کے عوام کو پہنچے گا۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات پر یقین ظاہر کیا ہے که مسلمان ملکوں خصوصا ایران اور سعودی عرب کے حکام کی کوششوں سے علاقے میں علاقے میں امن و استحکام  قائم ہوجائے گا جس کا فائدہ اس خطے کے عوام کو پہنچے گا۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق  نو منتخب صدر  کے دفتر سے جاری هونے والے ایک بیان کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی نے سعودی فرمانروا ملک عبد اللہ کے جانب سے تہنیتی پیغام کے جواب میں کہا ہے کہ علاقے اور ہمسائیہ ملکوں پر توجہ ہمیشہ اسلامی جمہریہ ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میںرہی ہے، چنانچہ نو منتخب حکومت کے دور میں اس پالیسی کو خصوصی اہمیت حاصل رہے گی۔نو منخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے  مالدیپ کے صدر محمد وحید کے تہنیتی پیغام کے جواب میں بھی، دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات میں فروغ پر تاکید کرتے ہوئے اسلامی ملکوں کے درمیان تعلقات میں تقویت کی ضرورت پر تاکیدکی ۔ڈاکٹر حسن روحانی نے لبنان کی پارلمنٹ کے اسپیکر نبی بری کے پیغام کے جواب میں اس موضوع کی یاد آوری کے ضمن میں کہ ایران اور لبنان کے دوستانہ اور بردارانہ تعلقات میں توسیع اور فروغ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی میں اولیت رکھتا ہے، تہران اور بیروت کے درمیان باہمی تعاون میں روز افزوں فروغ کے لئے نئی حکومت کی کوششوں پر تاکید کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲