23 جون 2013 - 19:30
بیرونی سیاحوں کے پاکستان میں قتل عام کئے جانے کی مذمت

یوکرائن کے صدر ویکٹر یانو کوویچ نے پاکستان کے علاقے گلگت میں سیاحوں کے قتل عام کے واقعہ کی مذمت کی ہے ۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق ویکٹر یانو کوویچ نے پاکستان کے علاقے گلگت میں موت کے گھاٹ اتارے جانے والے یوکرائنی سیاحوں کے لواحقین کے نام اپنے پیغام میں ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ یانوکوویچ نے اس دہشتگردانہ واقعے کی مذمت کی ہے۔ یوکرائن کی وزارت خارجہ نے بھی پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کے اسباب اور اس میں ملوث عناصر کے بارے میں تحقیقات کرے اور پاکستان میں موجود یوکرائن کے شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیۓ ضروری اقدامات انجام دے۔درایں اثنا چینی وزارت خارجہ نےبھی سانحہ دیامر پر اظہارتشویش کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے شمالی علاقے گلگت میں دہشتگردوں نے فائرنگ کر کےدس غیر ملکی سیاحوں کو ہلاک کر دیا تھا ۔ہلاک ہونے والوں میں یوکرائن کے3 اورچین کے2سیاح شامل ہیں جبکہ دوسیاحوں کاتعلق جمہوریہ سلوواکیہ، ایک کاتعلق لیتھونیا سے ہے۔ جبکہ ایک چینی نژاد امریکی سیاح بھی شامل ہے۔ایک سیاح کاتعلق نیپال سے ہے،پاکستانی گائیڈعلی حسین کاتعلق بلتستان کے ضلع گانچھے سے ہےپاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار نے کل پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران اس دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲