23 جون 2013 - 19:30
ہندوستان؛ سیلاب میں ۵ ہزار افراد جانبحق

شمالی ہندوستان میں مسلسل بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی5ہزار افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد اب بھی لاپتہ ہیں ۔

ابنا: ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کے قدرتی آفات کے وزیر یش پال آریا نے کل ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہندوستان کی ریاست اترا کھنڈ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آنے والے سیلاب میں کم از کم پانچ ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اتوار کی صبح شدید بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا، موسم کی خرابی اور حد نظر کم ہونے کے باعث امدادی کارروائیاں معطل کردی گئیں ، ہزاروں افرادلا پتہ اور زخمی ہیں جبکہ40 ہزار افراد کو مختلف مقامات سے ریسکیو کرلیا گیا ہے تاہم 22 ہزار افراد اب بھی سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتراکھنڈ میں ہوئیں جہاں دریا سے اب تک 600 لاشیں مل چکی ہیں ۔  ہندوستان کے محکمۂ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ پیر کے دن سے دوبارہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا  جس کی وجہ سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں دشواریاں پیش آئيں گي۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲