22 جون 2013 - 19:30
عراق ميں مختلف دہشتگردانہ کاروائيوں ميں درجنوں  افراد جاں بحق

عراق ميں مختلف دہشتگردانہ کاروائيوں ميں درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے ہيں -

ابنا: بغداد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کے سيکورٹي ذرا‏ئع نے بتايا ہے کہ بغداد کے شمال ميں دو دہشتگردانہ کاروائيوں ميں چوبيس افراد جاں بحق ہوگئے-اس کے ساتھ ہي بغداد کے علاقے الفضل ميں   ايک دھماکے ميں دو افراد جاں بحق اور سولہ زخمي ہوگئے -   بغداد کے ديگر علاقوں ميں بھي متعدد بموں کے  دھماکے ہوئے جن  ميں اکتس افراد کے زخمي ہونے کي خبر ہے- ايک دھماکہ شمالي بغداد ميں ايک پوليس اسٹيشن کے قريب ہوا -صوبہ نينوا کے علاقے العذبہ ميں بھي ايک کار بم کے دھماکے ميں چار افراد جاں بحق اور پندرہ افراد زخمي ہوگئے-......./169